اربوں کمانے والے بھی فراڈ کرنے لگے۔۔!! ملک ریاض نے کس طرح اپنے ورکروں کو دھوکہ دے دیا؟ پورا پاکستان حیران


لاہور( نیوز ڈیسک) ملک ریاض جو پاکستان کے بزنس ٹائیکون اور ریئل اسٹیٹ کی مایہ ناز کاروباری شخصیت ہیں انہوں نے گزشہ ماہ 11 اپریل کو “آپ نیوز” کے نام سے بنایا گیا چینل اچانک ایک ای میل کے ذریعے بند کیا اور ملازمین سے ای میل میں وعدہ کیا گیا کہ ان کو ان کی تنخواہ دی جائے گی اور اچانک ادارہ بند ہونے کی صورت میں پیش آنے والی مالی مشکلات کے ازالے کے لیے نوٹس پریڈ کی تنخواہ22 اپریل اور ہر مہینے کی5 تاریخ کو 3 ماہ تک آدھی تنخواہ باقاعدگی سے دی جائے گی۔

مگر ملازمین کی گزشتہ ایک ماہ کی تنخواہ کے بعد ان کی 11 دن سمیت نوٹس پیریڈ کی تنخواہ کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں آپ نیوز سے نکالے گئے بےچارے ملازمین کو عید کی خوشیاں پھیکی پڑتی نظر آ رہی ہیں۔ اپنی تنخواہ کیلئے یہ ملازمین کبھی کسی سے کوئی تاریخ لیتے ہیں تو کبھی کسی سے کوئی تاریخ ملنے پر خوش ہوتے تھے مگر جیسے تیسے رمضان المبارک گزارنے کے بعد اب عید پر بھی پیسے نہ ملے تو یہ ملازمین کس طرح گزارا کریں گے اس بات کا صرف تصور ہی کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب رمضان المبارک اپنے اختتام کو ہے جبکہ عید الفطر آنے والی ہے بیشک یہ عید کورونا کی نظر ہوچکی ہے لیکن پاکستان میں دیگر شعبوں کی طرح میڈیا انڈستری کے حالات بہت پتلے ہوچکے ہیں، میڈیا ورکرز کو تنخواہیں نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے میڈیا ورکروں کو اور انکے اہلخانہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میڈیا ورکروں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی تنظیم اس مسئلے میں ہماری آواز نہیں بن پا رہی جبکہ حکومت کی جانب سے بھی کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے جا رہے دوسری جانب میڈیا مالکان کے مطابق حکومت کی جانب سے اشتہار جاری نہیں کیے جا رہے جس کی وجہ سے ورکروں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہورہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy