سرکاری ملازمین کی موجیں، تنخواہوں میں کتنے اضافے کی نوید سُنا دی گئی ؟


لاہور(نیوزز ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان سرکاری ملازمین کے لئے حکومت کی جانب سے خوشخبری سنائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کے لئے آئندہ مالی سال میں اضافے کی نوید سنا دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کے ایڈہاک الائونس میں اضافے کے تحت 18 ارب مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔اس سے قبل خبروں کے مطابق اس سال کا مالی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان دے چکے ہیں۔

اسی حوالے سے بتایا جا رہا تھا کہ وفاق کی جانب سے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے اور یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے قبل معاشی بحران ہونے کی وجہ سے تنخواہوں میں کمی کی تجویز پیش کی تھی لیکن اب مالی سال میں سرکاری ملازمین کے ایڈہاک الائونس میں اضافے کے تحت 18 ارب مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ متوقع ہے ۔اضافی پنشن کیلئے محکمہ خزانہ پنجاب نے 14 ارب 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کا آئندہ بجٹ میں خاص خیال رکھے گی، اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ ہمیشہ وفاق کے فیصلوں سے منسوب ہوتا ہے، اس لئے وفاق کی منظوری کے بعد تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں آئندہ مالی سال کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی ہیں، اسی اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy