وفاقی وزیر خسرو بختیار نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا


اسلام آباد: وفاقی وزیر غذائی تحفظ خسروبختیار نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، خسروبختیار نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے کہ میرا اس اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے، مجھے وزارت خوراک کی ذمہ داریوں سے الگ کیا جائے۔ انہوں نے وزیراعظم کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ آٹا اور چینی بحران میں میرا نام لیا جا رہا ہے۔ جبکہ میرا اس اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں نے کبھی بھی ای سی سی کے فیصلوں پر حاوی ہونے کی کوشش نہیں کی۔میں چاہتا ہو ں کہ مجھے وزارت خوراک کی ذمہ داریوں سے الگ کیا جائے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردیا ہے،

اعظم سواتی، ارباب شہزاد ، خسروبختیار ،حماد اظہرسمیت دیگر کی وزارتیں اور محکمے تبدیل کردیے گئے، بابر اعوان کو مشیر بنا دیا اور خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آٹے اور چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بابراعوان پارلیمانی امورکا مشیرمقرر کردیا ہے۔ سید فخرامام کو وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی لگا دیا گیا۔ مخدوم خسروبختیار وزیراقتصادی امور ہوں گے۔ اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول اور حماد اظہرکو وزیر صنعت لگا دیا گیا۔ ایم کیوایم کے امین الحق کو وزیربرائے ٹیلی کام مقرر کردیا جبکہ خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔ ہاشم پوپلزئی کو سیکریٹری نیشنل فوڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیرخوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ وزارت خوراک کے اصلاحات نہ کرنے سے گندم بحران پیدا ہوا، جب تک الزام سے بری نہیں ہوجاتا وزارت نہیں سنبھالوں گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy