اہلخانہ نے کورونا کے شبہ پر نوجوان کا بستر گھر کے باہر لگا دیا


کراچی سے واپس آنے والے مزدور میں کورونا وائرس کا امکان ظاہر ہونے پر گھر والوں نے اس کا بستر گھر سے باہر درخت کے نیچےلگا دیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔آئے روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کھپرو میں کورونا وائرس کے خوف کی لہر چھائی ہوئی ہے۔ نواحی گاؤں کھائی میں کراچی سے مزدوری کرنے والے نوجوان علن مری میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی۔اطلاع ملنے پر میڈیا والے نوجوان کے پاس پہنچ گئے۔جس پر نوجوان علم مری نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے کراچی میں وقفے وقفے سے بخار ہو رہا تھا۔کل ٹیکسی میں کھپرو آ گیا۔رات طبیعت خراب ہونے پر صبح گھر والوں نے گھر کے باہر درخت کے نیچے میرا بستر لگا دیا۔

میں بخار کی دوا استعمال کر رہا ہوں۔جب کہ کھپرو کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں نے اس حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں لی۔ دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70ہزار تک پہنچ گئی ہے، اٹلی میں15887، سپین میں 12641 افراد لقمہ اجل بن گئے، بھارت میں وائرس سے 118 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے کئی ملکوں میںکورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دنیا بھر میں جان لیوا وائرس کورونا سے اب تک افراد 1205091متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 264838افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے امریکا میں 9618 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے اٹلی میں 15887 اور سپین میں 12641 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 118 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یورپی ملک فرانس میں اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد8078 ہوگئی ہے۔فرانس کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ برطانیہ میں اب تک 4934 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ روز امریکہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 1169 اموات ہوئیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ امریکی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں پہلے ہی ہنگامی اقدامات کا اطلاق 30 اپریل تک کیا ہے۔ خدشہ ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy