یہ اعداد و شمار جھوٹ ہیں، یہ کس کی طرف سے گھڑے گئے؟حکومتی الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے سلیمان شہباز نے سبسڈی کی تفصیلات شیئر کر دیں


لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے چینی کی برآمد اور سبسڈی کی مد میں شریف فیملی کو 1.4ارب کی فراہمی کے حکومتی دعوے کو غلط قرار دیدیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سلمان شہباز نے 2014 سے 2019 تک کی سبسڈی کی تفصیل بھی شیئر کیں۔جس کے مطابق2014-15 میں 3 کروڑ 71 لاکھ،2015-16 میں 5 کروڑ 52 لاکھ50ہزار کی سبسڈی ملی۔ سلمان شہباز کے مطابق2016-17 میں کوئی سبسڈی نہیں ملی، 2017-18 میں 23 کروڑ 82 لاکھ35ہزار500 جبکہ 2018-19 میں کوئی سبسڈی نہیں ملی۔ حکومت کا شریف فیملی کو 1.4ارب کی فراہمی کا

دعویٰ سراسر غلط ہے۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق سلیمان شہباز نے کہا کہ ایک ارب چالیس کروڑ روپے کے اعداد و شمار جھوٹ ہیں، یہ اعداد و شمار عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے گھڑے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جھوٹ کہا جارہا ہے، اس وقت تقریباً اکتیس کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی تھی۔شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سلیمان شہباز کو سبسڈی دینے کا ذکر کیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy