کرپشن سے پاک پاکستان، زندہ باد۔۔عمران خان پائندہ باد۔۔ !! وزیر اعظم نے ایکشن لے لیا، اپنے ہی چہیتوں کو نشانِ عبرت بنا دیا


اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نامور یوٹیوبر ملیحہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آج کسی حکومت نے اپنے وزرا کا بھی اسی زوروشور سے احتساب شروع کر دیا ہے، جیسے اپوزیشن کا۔ جس نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بیانیے، “عمران خان ہم سے انتقام لے رہا ہے” کا گلا گھونٹ دیا۔آج عمران خان کا سیاسی قد پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے، جب انہوں نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح اپنے لوگوں کے خلاف کیسز زبردستی ختم کروانے، فائلیں چھپانے، غائب کروانے اور ریکارڈ جلانے اور اداروں کو ڈرانے دھمکانے کی بجائے، اداروں کو اتنا خودمختار اور مضبوط اور بےباک کر دیا ہے کہ طاقتور وزرا بھی اب کٹہرے میں آ کھڑے ہوئے ہیں۔چینی اور آٹا بحران کے ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کرنے والے افسر وہی “واجد ضیاء” ہیں، جنہوں نے Panama کیس پر JIT رپورٹ بنائی تھی، جس کو ہمارے کچھ ساتھی آج تک ماننے کو تیار نہیں،

لیکن انہی کی بنائی اس رپورٹ پر خوش ہیں۔جہانگیر ترین، خسرو بختیار، مونس الہی، سمدھی مریم نواز، چوہدری منیر، وہ نمایاں نام ہیں، جو اس رپورٹ پر سامنے آئے ہیں۔ جہانگیر ترین نے ن لیگی دور میں 22 ارب روپے میں سے 2.5 ارب روپے کی سبسڈی کمائی لیکن شہباز شریف صاحب کو یہ منافع ناگوار نہ گزرا۔ آج عمران خان کی اپنی حکومت میں 56 کروڑ روپے کی سبسڈی سامنے آئی ہے تو عمران خان ناراض ہیں کہ مشکل حالات میں عوام کا کیوں نہ سوچا، جبکہ شہباز شریف صاحب خود 2.5 ارب روپے کی سبسڈی پر چپ سادھنے پر اور یہاں 56 کروڑ پر عمران خان کو اپنے قریب ترین ساتھی سے پوچھ گچھ کرتے دیکھ کر شرمندہ ہونے کی بجائے سیاست کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔عمران خان چاہتے تو کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوتی لیکن انہوں نے عوام کے سامنے حقائق لا کر اور اداروں کو مکمل آزادی اور اختیار دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ ان کو صرف پاکستانی عوام کا مفاد عزیز ہے اور وہ اپنی قوم کے لئے کسی دوستی، کسی سیاسی مفاد، کسی سیاسی مجبوری کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ انشااللہ، اگر وہ اپنے اعلان کے مطابق 25 اپریل کو کمیشن کی تفصیلی رپورٹ آنے پر آٹا اور چینی بحران کے ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے تو پاکستان جیت جائے گا، اور اس کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے ہار جائیں گے۔ پاکستان زندہ باد!



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy