اپریل کے آخر تک کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگی ڈاکٹر عطاء الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کردیا


لاہور:معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کوبتا دیا، اپریل کے آخر تک تعدادایک لاکھ سے زیادہ ہوگی، پاکستان میں کووباء تیزی سے پھیل رہی ہے، کیونکہ ٹیسٹنگ نہ ہونے کے برابر ہے،بمشکل روز5ہزار تک ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ جو کم ازکم 50ہزار ہونے چاہئیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو گفتگو کے دوران بتایا کہ کورونا سے متعلق ہمارے پاس ابھی تک جو اعدادوشمار آئے ہیں، ان کو دواطراف سے دیکھ کر لگتا ہے کہ ہر دوسرے دن تعداد دوگنی ہوتی جا رہی ہے۔

اس وقت کل کیسز تین ہزار کے لگ بھگ اور 18ہزار مشتبہ کیسز ہیں۔اگر مشتبہ کیسز میں آدھے یا اس سے کم بھی کنفرم سمجھ لیں ، تو کل تعداد 10ہزار تک ہوگئی ہے۔ لیکن اگر ہر روز یہ دوگنے ہوتے جائیں تو چھ سات سائیکل ہوں گے، جس سے 30 دنوں میں تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ابھی تک ہم کورونا پر قابو نہیں کرپائے۔ دوسری طرف پاکستان میں اموات کی تعداد انتہائی کم ہے، کیسز کے حساب سے تعداد اتنی نہیں جتنی مغرب میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کیسز کی تعداد پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے، کیونکہ ٹیسٹنگ اتنی نہیں ہورہی ، ٹیسٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ بمشکل روز5 ہزار تک کیسز ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔جبکہ کم ازکم روزانہ 50 ہزار ٹیسٹ کرنے چاہئیں۔ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کو بتا دیا ہے کہ میرے نزدیک اپریل کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگی۔ جبکہ وزیراعظم کو جو تعداد کے حوالے سے بتایا جارہا ہے، کہ 25ہزار یا 50 ہزار تک ہوگی، یہ بہت کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی سی آر مشین موجود ہیں، 150پی سی آر مشینیں یونیورسٹیز کو دے دی جائیں تو ایک مشین آسانی سے روزانہ 400 ٹیسٹ کرتی ہے۔اس ٹیسٹ کی استعداد بڑھ جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy