کم از کم 28دن کا لاک ڈاؤن۔کوروناوائرس جیسی موضی مرض کو کنٹرول کیسے کیا؟ پاکستان آنے والے چینی ڈاکٹروں اور ماہرین نے بچنے کے گُر بتا دیئے


لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد نے ملاقات کی جس میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ تعاون اور مشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔چینی میڈیکل ٹیم نے کورونا وباکی روک تھام کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کے موثر اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے حفاظتی اقدامات اور علاج معالجہ کے طریقہ کار کوموثر قرار دیا۔اس موقع پر چینی وفد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حکومت کے اقدامات موثر ثابت ہورہے ہیں، عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فوری اور تیز رفتاری سے صحیح سمت میں اقدامات کئے ہیں،

عوام کے تحفظ کے لئے یہ اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ملاقات کے دوران چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اپنے مشاہدات بیان کئے اور تجربات بھی بتائے۔ چینی ڈاکٹروں اور ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کورونا وائرس کا پھیلاؤ جلد ازجلد اور کم سے کم جگہ پر روکا جائے، چینی ڈاکٹر مامنگ ہوئی کے مطابق گرمی میں بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔چینی وفد کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کورونا وائرس سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کم ازکم 28دن کے لئے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس کے بعد محتاط انداز میں مرحلہ وار پابندیاں نرم کی جانی چاہئیں۔ کورونا وائرس کے شکار مریض کو گھر میں رہنے کی بجائے اسپتال /قرنطینہ مرکز میں آنا چاہیے، مریض کی جان بچانے کے لئے انتہائی ناگزیر صورت میں پلازمہ کا استعمال مفید ثابت ہواہے۔چینی ماہرین نے بتایا کہ متاثرہ مریض کیلیے 3اینٹی وائرل ادویات کا استعمال مفید ثابت ہوا، بعض اوقات کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور زیادہ قوت مدافعت رکھنے والے افراد جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ معمر افراد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا لوگوں کے لئے کورونا وائرس خطرناک ہوسکتا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا چین قابل اعتماد دوست ہے،جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ نبھایا ہے۔ چین نے کورونا وائرس پر کم ازکم وقت میں قابو پا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ کورونا سے بچاؤ اور سدباب کے لئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ کورونا کی وباء￿ پر قابو پانے کے لئے چین کا ماڈل دنیا کے لئے ایک نئی مثال ہے۔ چینی ڈاکٹروں کے مشورے اور سفارشات پر عمل کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy