گھربنائیں، بلڈنگزبنائیں۔وزیراعظم کا سرکامایہ کاروں کا ریلیف دینے کا فیصلہ۔کن کن شعبوں میں ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا؟ صبح صبح زبردست خوشخبری


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے تعمیراتی سیکٹر پر اپنے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے بعد تعمیرات دوسرا بڑا شعبہ ہے، ہماری خواہش ہے لوگوں کو روزگار دینے کے لئے اس بڑے شعبے کو ریلیف دیا جائے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ مزدوروں کو روزگار ملے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تعیمراتی شعبے کو کھولنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا، تعمیراتی سیکٹر پر فکسڈ ٹیکس لگا رہے ہیں، سیمنٹ اور سٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر سڑکوں کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ”گھر بنائیں، بلڈنگز بنائیں، خاص طور پہ سڑکیں۔ سڑکوں کے اوپر کام آسان ہوتا ہے۔

تاکہ اس کے ساتھ باقی جتنی بھی انڈسٹری ہے وہ چلنا شروع ہو، مثلاً سیمنٹ انڈسٹری کو ہم پہلے ہی کھول چکے تھے۔ تو کوشش یہ ہے کہ ہم اپنی طرف سے بیلنس کر دیں، ایک طرف لاک ڈاؤن بھی رکھیں اور دوسری طرف اپنے لوگوں کو بھوک اور بڑے مشکل حالات سے بچانے کے لیے کنسٹرکشن سیکٹر بھی چلا دیں۔ “ یاد رہے کہ اپوزیشن کے دنوں میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سڑکیں اور پل بنانے سے قومیں نہیں بنتیں۔ ان کا موقف تھا کہ ”قومیں بنتی ہیں جب آپ اس قوم کے انسانوں پر انویسٹ کرتے ہیں۔ انسانوں پہ سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ادھر سے ہٹ کے تو بالکل ایسی سٹیج آ گئی نا کہ سڑکوں اور پلوں پہ سرمایہ کاری سے، ایک ایسی ذہنیت آ گئی کہ شاید اس سے ملک اوپر چلا جاتا ہے۔ “ بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نصیر نے وزیراعظم کے پیکیج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے 14 اپریل سے تعمیراتی صنعت شروع کرنے کا جو اعلان کیا ہے اس کے نتیجے میں کم و بیش پچاس منسلکہ صنعتیں جو اس وقت بند ہونے کے قریب ہیں میں تیزی آئے گی۔ ان میں سیمنٹ، سریا، ٹائلیں، واٹر فٹنگ، بجلی کی فٹنگ، گیس کی فٹنگ، اینٹوں کے بھٹے، ٹرانسپورٹ کا کاروبار چلے گا۔ مزدوروں، معماروں سمیت تعمیراتی مشینری کا کام کرنے والوں کا کام جو کئی سال سے بند پڑا ہے دوبارہ شروع ہو گا۔ جس سے کاریگروں کو روزگار ملے گا اور مزدور بھوکے نہیں رہیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy