Thursday February 13, 2025

خواجہ سعد رفیق نے نیب کے بارے میں کیا الفاظ استعمال کر ڈالے؟؟؟ پیش ہوں گے یا نہیں؟؟؟بتا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملک میں انصاف کے نظام کے بارے میں ایک بار پھر اپنے تحفظات ظاہر کرڈالے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نیب میں پیشی کے لئے نئی تاریخ مانگ لی اور کہا کہ چاہے ہمارا دور تھا یا کوئی اور، اس ملک میں کبھی شفاف احتساب نہیں ہوا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب لاہور نے

لایا تھا تاہم اسلام آباد میں سرکاری مصروفیات ہیں، جمعرات کو چینی سفیر کے ساتھ طے شدہ ملاقات تھی اور نیب کو اگلی تاریخ کے لئے خط لکھ دیا ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ نیب سے تعاون بھی کروں گا، تفصیلات بھی دوں گا، نیب نے پیراگان سوسائٹی کے حوالے سے پوچھا ہے جو سوالات پوچھے گئے ان کے جواب دوں گا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کے کالے قانون کو نہ ماننے کے باوجود پیش ہوں گا اور میں اور میرا بھائی بھِی نیب لاہور میں تفصیلات جمع کرائیں گے۔وزیر ریلوے نے الزام عائد کیا کہ نیب میں مشرف دور کی بھرتی والے لوگ بیٹھے ہیں اور کوئی احتساب نہیں ہورہا ہے بلکہ احتساب کے نام پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ یہاں پر احتساب کے نام پر لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، چاہے ہمارا دور تھا یا کوئی اور، اس ملک میں کبھی شفاف احتساب نہیں ہوا، نیب کا یہ کالا قانون ہے اور اسے ہم نے ہمیشہ کالا قانون ہی کہا ہے۔ اور کوئی احتساب نہیں ہورہا ہے بلکہ احتساب کے نام پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ یہاں پر احتساب کے نام پر لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، چاہے ہمارا دور تھا یا کوئی اور، اس ملک میں کبھی شفاف احتساب نہیں ہوا، نیب کا یہ کالا قانون ہے اور اسے ہم نے ہمیشہ کالا قانون ہی کہا ہے۔