یہ وباء چین سے شروع ہوگی تو بس چین کو ہی تباہ کرے گی ڈونلڈ ٹرمپ کی خوش فہمی امریکہ کو لے بیٹھی


لاہور: سینئر تجزیہ کار اور سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ سائنسدان اور طبی ماہرین کئی سالوں سے طاقتور حکمرانوں کو عالمی وباء سے خبردارکرتے رہے، طاقتور حکمرانوں سے فنڈ مانگے گئے کہ ہمیں عالمی وبا ء کا توڑ کرنے کیلئے فنڈز دیے جائیں، پانچ سائنسدانوں نے13سال قبل دنیا کو آگاہ کردیا تھا، جب ٹرمپ سے فنڈ مانگے گئے تو امریکی صدر نے سوچا ،یہ وباء چین سے شرو ع ہوگی اوربس چین کو ہی تباہ کرے گی ۔ انہوں نے اپنے تازہ کالم میں کورونا وائرس سے متعلق تحریر کیا ہے کہ امریکی جریدے ’’کلینیکل مائیکرو بائیالوجی ریویو‘‘ کے اکتوبر 2007ء کے شمارے میں شائع ہونے والا ایک تحقیقی مضمون پڑھا جس میں پانچ سائنسدانوں نے 13سال قبل دنیا کو کورونا وائرس کے بارے میں خبردار کیا۔ یہ جریدہ امریکن سوسائٹی فار مائیکرو بائیالوجی کے زیراہتمام شائع ہوتا ہے۔

کچھ سال کے بعد ایک امریکن تھنک ٹینک رینڈ کارپوریشن نے 2012ء میں ایک رپورٹ شائع کی اور بتایا کہ مستقبل میں امریکا کیلئے بڑا خطرہ دہشت گردی نہیں بلکہ ایک عالمی وبا بنے گی جو امریکی معاشرے کے پورے طرزِ زندگی کو بدل کر رکھ دے گی لہٰذا اس طرف توجہ کریں۔ براک اوباما کی حکومت میں ہوم لینڈ سیکورٹی ایڈوائزر لیزا مناکو نے اس معاملے پر توجہ دینا شروع کی لیکن 2016ء میں ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن گئے۔

امریکی سائنسدانوں نے ٹرمپ سے گزارش کی کہ آپ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر سالانہ ایک سو ارب ڈالر خرچ کر رہے ہیں، ہمیں ایک عالمی وبا کا توڑ تلاش کرنے کے لئے سالانہ صرف ایک ارب ڈالر دیا جا رہا ہے ہمیں صرف ایک ارب ڈالر مزید دے دیں تاکہ ہم صرف امریکہ کو نہیں پوری دنیا کو ایک نئی وبا سے محفوظ رکھ سکیں جو چین میں جنم لے سکتی ہے۔ ٹرمپ اس درخواست کو مسترد کرتے رہے۔ ان کا خیال تھا کہ یہ وبا چین میں جنم لے گی تو صرف چین کو تباہ کرے گی لیکن جب وبا پھیل گئی تو امریکہ بھی بند ہونے لگا۔ اب ٹرمپ نے مزید فنڈز دے دیے ہیں لیکن بہت دیر ہو چکی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا
افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ 24 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

سپورٹس
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا
مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کورونا ریلیف فنڈ میں10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
اگر آپ 1000 والی چیز 9 سو روپے میں نہیں بیچ سکتے تو کم از کم اسے 1500 میں فروخت نہ کریں
کورونا وائرس سے بے پرواہ یورپی ملک میں فٹبال میچ میں ہزاروں تماشائیوں کی شرکت

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy