آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے قرضوں کی واپسی معطل کرنے کا عندیہ دے دیا


واشنگٹن : آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے پاکستان سمیت ترقی پذیروغریب ممالک کے قرضوں کی واپسی کچھ عرصے کیلئے معطل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک نے ترقی پذیروغریب ممالک کی فوری مدد اور رعایتی قرضے دینے کیلئے جی 20 ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے رعایتی قرضے لینے والے غریب ممالک کی معیشت شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور دنیا کا دو تہائی خطہ شدید غربت کا شکار ہے اور اس کا بڑا حصہ ان غریب اور ترقی پذیر ممالک پر مشتمل ہے، ترقی پذیر و غریب ممالک کے بحران اور ہر ملک کو درکار مالی ضروریات کا تخمینہ لگانے کیلئے کچھ وقت لگے گا جس کیلئے عالمی بینک اور آئی ایم ایف فنڈ نے قرضے کیلئے فنانسنگ فراہم کرنے والے جی 20 ممالک کو غیر پائیدار قرضوں کی صورتحال سے دوچار غریب ممالک کی نشاندہی کرنے اور ان کی ضروریات کا تخمینہ لگانے کے حوالے سے پیشکش کی ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فنانسنگ فراہم کرنے والے ممالک کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف فنڈ ہنگامی اور فوری بنیادوں پر رعایتی قرضوں کیلئے ان تمام فنانسنگ فراہم کرنے والے ممالک کے سینئر حکام سے رابطے کرے گا جس میں ان قرض دینے والے ممالک سے غریب اور ترقی پذیر ممالک کے رعایتی قرضے کی واپسی کچھ عرصے کیلئے معطل کرنے کی درخواست کی جائے گی، اس سے غریب ممالک کو فوری طور پردرکار مالی ضرورت پوری کرنے اور کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کورونا وائرس سے غریب ممالک کی معیشتوں کو پہنچنے والے نقصان اور ازالے کے لیے درکار فنانسنگ کی ضروریات کا تخمینہ لگا کر تجاویز تیار کرے گا، جن کے تحت غریب ممالک کی امداد و قرضے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے جامع ایکشن پ



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق
بلوچستان میں دھماکہ، پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے

سپورٹس
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب
اسے کہتے ہیں ہمدردی۔!!! ٹینس کی دنیا کی نامور کھلاڑی ’’ماریا شراپووا‘‘ نے اپنی سب سے قیمتی چیز پاکستان کیلئے قربان کردی
ڈبلیو ڈبلیو ای کا مشہور ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا
خوش آمدید۔!!! قومی کرکٹر وہاب ریاض کے ہاں خوشیوں کا سماں۔۔۔ مٹھائیاں تقسیم، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا
شاہد آفریدی کو ہمارے ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں انہیں اپنی اوقات میں رہنا چاہیے، اپنے ملک کی خاطر بندوق اٹھانے والا پہلا شخص ہوں گا، ہربھجن سنگھ شدید مشتعل
آئی پی ایل کروانے کی خاطر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی قربانی معروف آسٹریلوی کرکٹر نے بڑی پیش گوئی کردی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy