پاکستانی طلباء نے 20سیکنڈ میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنیوالاآلہ تیار کرلیا


صوابی(نیوز ڈیسک) پاکستانی طلبا نے 20 سیکنڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کا آلہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اپنی تباہی مچانے کے بعد مہلک کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ابھی تک پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر چکی ہے۔دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔تاہم ایسے میں دو پاکستانی طلباء نے کورونا وائرس کی جلد تشخیص کے لئے سسٹم ڈییکٹر بنایا ہے جو پھیپھڑوں کے کمپیوٹرز ٹوموگرافی (سی ٹی اسکین) سے وائرس کو شناخت کر لے گا۔غلام اسحٰق انسٹیٹیوٹ صوابی میں زیرتعلیم مکینکل انجینئر محمد علی اور ان کے ساتھی کمپیوٹر انجینئرنگ کے طالب علم راہول راج نے یہ آلہ بنایا ہے۔طالب علموں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے

اس لیے انہوں نے وائرس کی تشخیص کے لیے درکار کٹس کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹول سے مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ان کا دعوی ہے کہ ان کے بنائے گئے ماڈل کے ذریعے پھیپڑوں کے سٹی اسکین کرکے کورونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص 92 فیصد تک ہوسکتی ہے اور یہ عمل 10 سے 20سکینڈ میں مکمل ہو جائے گا۔قبل ازیں پاکستانی سائنسدان نے کورونا وائرس کی ویکسین کا ماڈل تیار کیا تھا۔۔جامعہ پنجاب کے طالب علم حافظ مزمل نے کورونا وائرس کے چار اہم پروٹین تحقیق کی ہے جس کے بعد اس کا تحقیقی مقالہ بین الاقوامی جریدے میں بھی شامل کیا گیا ۔ حافظ مزمل نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ پی ایچ ڈی کا طالب علم ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں اسسٹنٹ رجسٹرار بھرتی ہوا ہے۔مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ بطور فرانزک سائنسدان بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ان کا بتانا تھا کہ کم وقت میں کسی بھی بیماری کی ویکسین تیار کرنے کے لئے کمپیوٹیشنل ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔حافظ مزمل نے بتایا ہے کہ اس نے بھی یہی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ویکسین کا ماڈل تیار کیا ہے جس کی مدد سے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کی جا سکتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق
بلوچستان میں دھماکہ، پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے

سپورٹس
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب
اسے کہتے ہیں ہمدردی۔!!! ٹینس کی دنیا کی نامور کھلاڑی ’’ماریا شراپووا‘‘ نے اپنی سب سے قیمتی چیز پاکستان کیلئے قربان کردی
ڈبلیو ڈبلیو ای کا مشہور ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا
خوش آمدید۔!!! قومی کرکٹر وہاب ریاض کے ہاں خوشیوں کا سماں۔۔۔ مٹھائیاں تقسیم، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا
شاہد آفریدی کو ہمارے ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں انہیں اپنی اوقات میں رہنا چاہیے، اپنے ملک کی خاطر بندوق اٹھانے والا پہلا شخص ہوں گا، ہربھجن سنگھ شدید مشتعل
آئی پی ایل کروانے کی خاطر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی قربانی معروف آسٹریلوی کرکٹر نے بڑی پیش گوئی کردی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy