تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا پاسپورٹ رینکنگ میں دنیا کے طاقتور ممالک کے پاسپورٹس کے برابر آگیا


لاہور (پی این آئی) تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے دیگر تمام ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ کے برابر ہوگیا، کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث تاریخ میں پہلی مرتبہ کمزور ممالک طاقتور ممالک کے برابر آ گئے، آمد و رفت کی پابندیوں نے دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ برابر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاون کی حالت میں جا چکے ہیں۔بیشتر ممالک اپنا فلائٹ آپریشن اور زمینی آمد و رفت بند کر چکے۔ دنیا کی سیاحت تقریباً ختم ہو چکی اور عالمی معیشت تباہی کا شکار ہے۔ ایسے میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ برابر ہوگئی ہے۔کرونا وائرس کی تباہ کاریوں نے پاکستانی اور دیگر کمزور ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ دنیا کے طاقتور ممالک کے پاسپورٹس کی رینکنگ کے برابر کر دی ہے۔ایک وقت تھا جب یورپ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، جاپان، امریکا، کینیڈا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے پاسپورٹ انتہائی طاقتور تصور کیے جاتے تھے۔ ان ممالک کے پاسپورٹ ہولڈرز بیشتر ممالک میں بنا ویزے کے ہی داخل ہو سکتے تھے، تاہم اب ایسا نہیں رہا۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث اب تقریباً تمام ہی ممالک ایک دوسرے کیساتھ فضائی و زمینی رابطے بند کر چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
افسوسناک خبر، ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy