وزیراعظم کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس چھوڑ کر جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس چھوڑ کر جانے کی وجہ بتادی ہے۔ اسد عمر نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا رات گئے تک اور پھر صبح بھی سپیکر سے رابطہ تھا اور سپیکر قومی اسمبلی مسلسل اپوزیشن لیڈر سہباز شریف اور بلاول بھٹو سے رابطے میں تھے لیکن تب تک دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس میں شامل ہونے کی حامی نہیں بھری تھی۔
اسد عمر نے بتایا کہ دونوں رہنما اپنی میٹنگز کی مصروفیت کا بتارہے تھے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی تقریر شیڈیول کر کے انکی اگلی میٹنگز شیڈیول کردی گئیں اور پھر دوپہر ساڑھے بارہ بجے بلاول بھٹو نے اپنی شمولیت کنفرم کی اور ڈیڑھ بجے شہباز شریف نے لیکن تب تک وزیراعظم کی میٹنگز شیڈیول ہو چکی تھیں حالانکہ وزیراعظم عمران خان خود اپوزیشن لیڈر کی بات سننا چاہتے تھے

لیکن تب میٹنگز شیڈیول ہوچکی تھیں اور وزیراعظم کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ دوسرے لیڈران میٹنگ میں شامل ہیں کیونکہ ویڈیو کانفرنس میں سکرین پر اپنی تصویر نظر آتی ہے دوسروں کی نہیں اس لیے وزیراعظم اپنی تقریر کر کے اگلی میٹنگ کیلئے چلے گئے۔ یاد رہے کہ آج ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمانی رہنماوَں کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا کہ کیا اس میٹنگ میں وزیراعظم شریک ہیں؟ وزیراعظم کے موجود نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن نے پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے بعد احتجاجا واک آؤٹ کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو اس وقت تاریخ کی سب سے بڑی وبا کا سامنا ہے اور وزیر اعظم کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وہ چلے گئے ہیں ،معذرت لیکن ہم اس طرح کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا
مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کورونا ریلیف فنڈ میں10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy