ملک کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو فوری تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ


اسلام آباد : ملک کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو فوری تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ، وزارت خزانہ نے احکامات جاری کر دیے، تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی 27 مارچ بروز جمعہ تک کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ملک بھر میں کر دیے جانے والے لاک ڈاون کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن فوری ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پنشنز کو 27 مارچ بروز جمعہ تک تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کر دی جائے گی۔ دوسری جانب عوام کیلئے ریلیف پیکج کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عوام کیلئے معاشی پیکیج کا کل حجم سوا کھرب روپے ہے، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی، مستحق خاندانوں کو چار ماہ تک تین ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، کھاد کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، کسانوں سے 280 ارب روپے مالیت کی 82 لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی۔

کورونا وائرس سے پہلے ہماری معیشت خاصی مستحکم ہو رہی تھی، وباء کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستانی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے، آنے والے چند ماہ ہماری برآمدات اور بیرون ملک ترسیلات میں کمی آئے گی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ معاشی پیکیج کا کل حجم سوا کھرب روپے ہے، مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200 ارب روپے رکھے ہیں، یہ فنڈز وفاق کی جانب سے صوبوں کی مشاورت سے تقسیم کئے جائیں گے، برآمد کنندگان کو فوری طور پر 100 ارب کے ٹیکس ریفنڈز دیئے جائیں گے۔ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے سو ارب روپے خرچ ہوں گے، کھاد کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی۔ ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی، ابھی ملک بھر میں 50 لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے سستی اشیاء کی فراہمی 50 ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
افسوسناک خبر، ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy