بریکنگ نیوز! پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسزکی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسزکی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں 7ہزار سے زائد مشتبہ افراد ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ انہیں کورونا ہوسکتا ہے اور ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اصل تعداد ان ٹیسٹس کے نتائج سامنے آنے کے بعد سامنے آسکے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے متاثر ہو چکے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔

اسی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں میںمکمل لاک ڈاؤن کر دیاگیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیا جا سکے۔ حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہو گا ورنہ اگر حالات مزید سنجیدہ ہو گئےتو ہمیں کرفیو کی جانب بھی جانا ہو گا ۔مکمل لاک ڈاؤں کے بعد بھی دیکھا گیا ہے کہ اکثر افراداس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئیں ہیں جس کے بعد ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجابعثمان بزدار نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں جن 800افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، ان میں سے 600 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور ہماری انتظامیہ انہیں گھر واپس پہنچا کر آئے گی۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ 600 سے زائد زائرین کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آئے جن کو گھر بھیج دیا گیا ہے تاہم ان پر نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے اہنے تویٹر پیغام میں کہا کہ “الحمداللہ! 600 سے زائد زائرین کو 14دن قرنطینہ میں رکھنے کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا ہے، ان زائرین کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آئے تھے تاہم ان پر نظر رکھی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
افسوسناک خبر، ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy