’’جھوٹ کی اگر شکل ہوتی ہے تو وہ یہ ہے دیکھ لیں۔‘‘ ماریہ بی کے شوہر کی رہائی کے معاملے پر ڈاکٹر شہباز گِل بھی کود پڑے۔ ایسی بات کہہ دی کہ دونوں کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہ رہے


اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ڈریس ڈیزائنر ماریہ بی کے شوہر طاہر سعید کی گرفتاری و رہائی اور بعد ازاں ماریہ بی کی جانب سے وزیر اعظم کی تحسین اور لاہور پولیس پر کی جانے والی تنقید کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا ڈاکٹر شہباز گل بھی رات کے پچھلے پہر میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ معروف ڈیس ڈیزائنر ماریہ بی اور ان کے شوہر کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہ رہیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف ڈریس ڈیزائنر ماریہ بی کے شوہر طاہر سعید کو گذشتہ شب لاہور پولیس نے کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتارکیا تھا ،پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ طاہر سعید نے کھانا پکانے کے لئے حافظ عمر فاروق نامی باورچی کو گھر میں ملازم رکھا ہوا تھا ، طاہر سعید نے عمر فاروق کی طبیعت مسلسل خراب رہنے پر مقامی نجی لیبارٹری سے اس کا کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا تاہم طاہر سعید نے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی بجائے مجرمانہ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر فاروق کو اس کے آبائی شہر وہاڑی کی بس میں بٹھا دیا،عمر فاروق دو بسیں بدل کر وہاڑی پہنچا، وہ راستے میں مسافروں اور گھر جا کر اہلخانہ سے بھی ملا۔ نجی لیبارٹری کی طرف سے معمول کے مطابق جب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو عمر فاروق کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی رپورٹ دی تو حکام حرکت میں آئے، لیبارٹری سے دستیاب ڈیٹا کے پیش نظر حکام نے طاہر سعید سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ عمر فاروق اپنے گاؤں چلا گیا ہے، محکمہ صحت کے حکام نے پولیس کی مدد سے عمر فاروق کو

اپنی تحویل میں لے کر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا ہے جبکہ تفتیش کے بعد ماریہ بی کے شوہر طاہر سعید کو حراست میں لے لیا تاہم بعض ’’نامعلوم‘‘ لیکن طاقتور لوگوں کی مداخلت پر گرفتار طاہر سعید کو گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی رہا کردیا گیا ۔اپنے شوہر کی رہائی پر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر لاہور پولیس کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے ماریہ بی ،ان کے شوہر کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے طاہر سعید کی رہائی پر حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سوشل میڈیا کے اس گرما گرم مباحثے میں ڈاکٹر شہباز گل بھی کود پڑے ہیں اور رات کے پچھلے پہر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ماریہ بی اور ان کے شوہر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انتہائی حیران کن بیان جاری کیا ہے ۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’’ افسوس ہو رہا ایسے بے حس لوگوں پر۔ابھی بھی قوم سے معافی مانگنے کی بجائے ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں انکو شرم آنی چاہئیے اور مجھے دکھ ہے ہمارے نظام پر جس میں ایسے لوگوں کو اتنی جلدی ضمانت مل جاتی ہے اور گھر آ کر ڈھٹائی سے پھر جھوٹ بولتے ہیں۔جھوٹ کی اگر شکل ہوتی ہے تو وہ یہ ہے دیکھ لیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
افسوسناک خبر، ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy