ملک کے مختلف حصوں میں تین روز تک مسلسل بارشیں, محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی


اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا تاہم خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ہرنائی میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔کشمیر، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان اور پشاور میں آئندہ تین روز تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔صوبہ پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہےتاہم گوجرانوالہ،

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، میانوالی، بھکر، اٹک، راولپنڈی، جہلم، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورجھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، پشاور، چارسدہ، ابیٹ آباد، مانسہرہ، کرم ،وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ میں بارش متوقع ہے۔آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر ٓالود رہنے کے ساتھ تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 77 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
افسوسناک خبر، ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy