پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے اطمینان بخش خبر،وائرس سے متاثرہ افراد تیزی سے مکمل صحت یاب ہونے لگے


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 18 مریض مکمل صحت یاب ہو گئے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز تعداد 972 ہو گئی، 7 افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ ساتھ ایک خوش کن خبر بھی سامنے آئی ہے جس کے تحت ملک میں کورونا وائرس کے شکار 18 افراد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس قبل نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 972 تک پہنچ گئی۔ مزید تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 407، پنجاب میں 281، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 78، اسلام آباد میں 15 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ علاوہ ازیں کورونا وائرس سے متاثرہ 7 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک کورونا وائرس کے 18 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جو کہ ملکی مجموعی صورت حال کے پیش نظر ایک اطمینان بخش خبر ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ سے افسوسناک خبر ہے جس کے مطابق نیویارک میں کورونا وائرس سے مزید 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 271 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 26348 تک جا پہنچی ہے۔ مجموعی طور پر امریکہ میں 54 ہزار 581 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، چین بدستور پہلے نمبر پر ہے جبکہ اٹلی دوسرے پر۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 422000 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک افراد کی تعداد 18891 تک جا پہنچی ہے۔ اسی کے ساتھ ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ وائرس سے متاثرہ 108879 افراد صحب یاب بھی ہوئے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا
افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ 24 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

سپورٹس
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا
مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کورونا ریلیف فنڈ میں10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
اگر آپ 1000 والی چیز 9 سو روپے میں نہیں بیچ سکتے تو کم از کم اسے 1500 میں فروخت نہ کریں
کورونا وائرس سے بے پرواہ یورپی ملک میں فٹبال میچ میں ہزاروں تماشائیوں کی شرکت
دوبارہ کبھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست نہیں دو ں گا ڈین جونزکا دوٹو ک اعلان

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy