وزیراعظم عمران خان ترک صدر کو دیے گئے عشائیے سے غیر حاضر


اسلام آباد: ترکی کے صدر طیب اردگان اس وقت پاکستا ن کے دورے پر موجود ہیں۔گزشتہ روز پاکستان آنے والے طیب اردگان کو گارڈ آف آنر دیا گیا جس کے بعد صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ان کی تفصیلی ملاقات بھی رہی۔تمام ملاقاتوں کے بعدطیب اردگان اور ان کے ہمراہ ساتھیوں کے لئے ایک عشایئے کا اہتمام کیا گیاتھا جس میں دونوں ممالک کے رہنماوں سمیت ارکان اسمبلی بھی شامل تھے۔ خبریں موصول ہوئی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ شاید عمران خان کسی ذاتی مسئلے کی وجہ سے عشایئے میں شریک نہیں ہوئے۔ایسی تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے بتایا ہے کہ عمران خان اپنی روزمرہ کی روٹین کی وجہ سے عشایئے میں شریک نہ ہو سکے۔

اس پر مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا ہے کہ عمران خان عشایئے کہ وقت اپنے دفتر میں موجود تھے جس کے بعد انہوں نے آج ترک صدر طیب اردگان سے ہونے والے معاہدوں پر بریفینگ لیتے ہوئے آج کی پلاننگ کی ہے۔ بقول صابر شاکر عمران خان آج ہونے والی براہ راست ملاقات کی تیاریاں کر رہے تھے جس کی وجہ سے وہ عشایئے میں نہ جا سکے۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک صدر کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے بارے میں بتایا تھا کہ صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے دوران ہمارا دو طرفہ تعاون کا معاہدہ ہو گا ، باہمی تعاون کا ایک نیا فریم ورک تشکیل پائے گا،پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دو طرفہ تعلقات مزید گہرے اور مستحکم ہوں گے۔ جبکہ پاکستان اور ترکی کےشہریوں کو دونوں ممالک کی شہریت دینے کے حوالے سے بھی غور کیا جا رہا ہے اور اسی موضوع پر آج بات بھی ہو گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، پاک فوج کا جوان شہید
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ

سپورٹس
حیران کن خبر: پی ایس ایل میں حصہ لینے والا وہ کھلاڑی جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی تحفہ بھجوا دیا
عمر اکمل کا کیریئر تباہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy