معزز ترک صدر کا دورہ پاکستان. آئی ایم ایف سے پیچھا چھڑوانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے پاس نادر اور سنہری موقع ہاتھ آگیا، دل خوش کردینے والی خبر


لاہور (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہدمسعود کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے پیچھا چھڑوانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر طیب اردوان سے سیکھنا پڑے گا کہ انہوں نے کیسے ترکی کو آئی ایم ایف سے الگ کیا۔ نجی ٹی نیوز چینل جی این این کے خصوصی پروگرام ” لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود ” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہدمسعود کا کہنا تھا کہ ترکی 1947 سے آئی ایف میں پھنسا ہوا تھا، ترکی کے ایک لیڈر عدنان میندورس نے 1954 میں آئی ایم ایف کے پاس جانے سے انکار کیا تھا ،وہ انتخابات جیتے مگر آئی ایم ایف کا ترکی کی سیاست میں اتنا عمل دخل ہو گیا

تو اگلے انتخابات میں عدنان میندورس کو الیکشن ہروا دیا گیا اور اس کے بعد ترکی معاشی طور پر کمزور سے کمزور تر ہو تا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف سے جان چھڑانی ہے تو وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کو ترک صدر رجب طیب اردوان سے سیکھنا ہو گا۔2001 میں جب ترکی میں معاشی بحران آیا تو ترکی نے کمال دروس کی خدمات حاصل کیں جو 22 سال عالمی بینک سے منسلک رہے ،انہوں نے ترکی کے لیے آئی ایم ایف سے 20 ارب ڈالر کا پیکج لیا ۔ طیب اردوان نے 2008 میں کہا کہ وہ ترکی کا آئی ایم ایف سے پیچھا چھڑائیں گے اور انہوں نے 2013 میں آئی ایم ایف کی آخری قسط ادا کر دی اور ترکی کا آئی ایم ایف سے پیچھا چھڑا دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2013 کے بعد ترکی میں کئی مسائل کھڑے ہوئے مگر طیب اردوان نے کہا چاہے کچھ بھی ہو جائے ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ،آئی ایم ایف والے ترکی کے پاس جاتے ہیں مگر ترکی انکار کر دیتا اور آئی آیم ایف ترکی کی اپوزیشن پارٹیوں کو سپورٹ بھی کرتا ہے ،جس پر طیب اردوان اپوزیشن جماعتوں کو آئی ایم ایف کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں۔آئی ایم ایف سے پیچھا چھڑانے کے بعد آج ترکی آئی ایم ایف کو 5 ارب ڈالر دیتا ہے کہ دوسرے ممالک کو قرض دے دیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ
پاکستان آکر لگتا ہے کہ اپنے گھر آیاہوں , ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اہم خطاب

سپورٹس
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی
عالمی چیمپئن انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا امکان
پاکستان سے بے لوث محبت کا صلہ.ڈیرن سیمی کو ’پاکستانی نیشنیلٹی ‘ دینے کی تیاریا ں
آئی سی سی کا شاندار منصوبہ، ورلڈ کپ کے بعد 2نئے ایونٹس کروانے کا اعلان کردیا
ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان ایک محفوظ ترین ملک ہے، کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین ایمپائر کا پی ایس ایل میچز دیکھنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy