بریکنگ نیوز : جمعہ کے دن پھر بھاری.عدالت نے کور کمانڈر حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا


کراچی(ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے کور کمانڈر حملہ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے نو ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی جبکہ دو کو بری کر دیا۔ عدالت نے ملزمان یعقوب سعید خان اور نجیب اللہ کو بری کر دیا جبکہ عطا الرحمان، شہزاد باجوہ، دانش امام اور خرم سیف اللہ کی سزائیں برقرار رکھیں۔ ان کے علاوہ عزیز احمد، شہزاد مختار، راؤ خالد، شعیب صدیقی اور محمد خالد کی سزائیں بھی برقرار رکھیں۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2006 میں سزا سنائی تھی، انہوں نے کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں چھ جوان شہید ہوئے تھے۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 9دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں اور سزائے موت کو برقرار رکھا ۔ عدالت نے 2 دہشت گردوں کو بری کر دیا جن میں یعقوب سعید خان اور نجیب اللہ شامل ہیں، جنہیں عدم ثبوت کی بناء پر بری کیا گیا۔ کالعدم تنظیم جند اللہ کے سرغنہ عطاء الرحمان،شہزاد باجوہ، دانش امام ،خریم سیف ،عزیز احمد ، شہزاد مختار ،راؤ خالد ،شعیب احمد اور محمد خالد کی سزائیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 11 ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی ،دہشت گردوں نے 2004 میں کور کمانڈر کراچی پر حملہ کیا تھا، حملے میں 6جوان شہید ہوئے تھے جبکہ کور کمانڈر کراچی محفوظ رہے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ
پاکستان آکر لگتا ہے کہ اپنے گھر آیاہوں , ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اہم خطاب

سپورٹس
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی
عالمی چیمپئن انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا امکان
پاکستان سے بے لوث محبت کا صلہ.ڈیرن سیمی کو ’پاکستانی نیشنیلٹی ‘ دینے کی تیاریا ں

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy