امت مسلمہ کی قسمت بدلنے کے لیے پاک ترک تعلقات میں ایک نئےباب کا اضافہ۔۔۔طیب اردگان کی پاکستان سےوالہانہ محبت دیکھ کر عالمی طاقتیں پریشان


اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہاہے کہ ترکی اور پاکستان کے مابین تعلقات تاریخی اور مثالی نوعیت کے ہیں،ہم نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،امید ہے کہ صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے دوران ہمارا دو طرفہ تعاون کا معاہدہ، باہمی تعاون کا ایک نیا فریم ورک تشکیل پائیگا،پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دو طرفہ تعلقات مزید گہرے اور مستحکم ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بہت گرمجوشی پائی جا رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی خواہش تھی کہ ہماری ترکی کے ساتھ اقتصادی سٹریٹیجک پارٹنرشپ بن جائے چنانچہ جب وزیر اعظم عمران خان ترکی تشریف لے گئے تو ہماری ترک حکومت سے ساتھ تفصیلی گفت و شنید ہوتی رہی۔

انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے دوران ہمارا دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پا جائے باہمی تعاون کا ایک نیا فریم ورک تشکیل پائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دو طرفہ تعلقات مزید گہرے اور مستحکم ہوں گے، ترک صدر کے ساتھ ترکی کے موثر کاروباری حضرات کا ایک وفد بھی تشریف لایا ہے جن کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں ہوں گی اور پاکستان اور ترکی کے مابین اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ترک صدر طیب اردگان ان عالمی رہنماؤں میں سے ہیں جنہوں کے کشمیر کے مسئلے پر واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کیا اور پاکستان کے نقطہ نظر کی تائید کی،ترک صدر طیب اردگان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں کھل کر کشمیر کے حوالے سے آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ ہم ان گہرے دو طرفہ سیاسی روابط کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کریں،آج پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے چنانچہ معاشی سفارت کاری کو پیش نظررکھتے ہوئے ہم ترکی کی طرف سے آنے والی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات موجود ہیں ، پاکستان کی سرمایہ کاری کے حوالے سے دوستانہ پالیسیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے، ہماری کوشش ہے کہ آئندہ دو روز میں ترکی کے کاروباری وفد کے ساتھ ہونیوالی نشستوں میں بہترین معاشی منصوبوں پر اتفاق ہو جن سے دونوں ممالک مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی ترکی شروع دن سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ترکی نے کھل کر پاکستان کو سپورٹ کیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ
پاکستان آکر لگتا ہے کہ اپنے گھر آیاہوں , ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اہم خطاب

سپورٹس
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی
عالمی چیمپئن انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا امکان
پاکستان سے بے لوث محبت کا صلہ.ڈیرن سیمی کو ’پاکستانی نیشنیلٹی ‘ دینے کی تیاریا ں
آئی سی سی کا شاندار منصوبہ، ورلڈ کپ کے بعد 2نئے ایونٹس کروانے کا اعلان کردیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy