Friday February 14, 2025

نیب ریفرنسز میں شریف خاندان کےخلاف کب اور کیا فیصلہ آنے والا ہے؟؟؟ کیس لڑنے والے وکیل نے انکشاف کر ڈالا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب مقدمات میں الجھے شریف خاندان کو احتساب عدالت سے کوئی اچھی خبر ملنے کا امکان نہیں ہے ۔اس بات کا انکشاف ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ہارون رشید نے کیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھا کہ میری بات ایک وکیل سے ہوئی ہے اور اس نے انکشاف کیا ہے کہ نیب ریفرنسز کے فیصلے مئی تک آجائیں گے ۔ کیونکہ 6ماہ کی مدت گزرنے کے بعد دو ماہ کی مزید مہلت دی گئی ہے۔ اور کیسز اپنے اختتامی

مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ وکیل نے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ شریف خاندان کا بچنا مشکل ہے۔