Friday February 14, 2025

حسین حقانی کی پاکستانی واپسی،،اب تک کی سب سے بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میمو گیٹ کے مرکزی کردار حسین حقانی کی وطن واپسی کے لئے ایف آئی اے نے دفتر خارجہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق سفیر کی واپسی کے لئے امریکن سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا جائے ،خط میں مزید کہا گیا کہ امریکی حکام کو معاملے کی حساسیت سے آگاہ کرتے ہوئے حسین حقانی کی واپسی کا مطالبہ کیا جائے جبکہ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کو حسین حقانی کے خلاف درج ایف آئی آر اور 72لاکھ ڈالر سیکرٹ فنڈز کی

خورد برد سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کا امریکن ڈیسک ایف آئی اے خط کا جائزہ لے کر امریکی حکام اور سفارت خانے سے جلد رابطہ کرئے گا۔