حافظ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جرائم پیشہ عناصر نے اپنے مذموم مقاصد کو تکمیل تک پہنچانے کےلئے اپنے طریقہ واردات کو بدل بدل کرآزمانا شروع کر دیا ہے۔ لڑکوں کا روپ دھارے دو خوبرو لڑکیوں سے 8 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ دو جواں سال لڑکیاں مہوش شبیر دختر شبیر احمد سکنہ سبزہ زار لاہور اور مریم بی بی دختر محمد علی چک نمبر17 اوکاڑہ کار پر لڑکوں
کے لباس میں ملبوس ہوکر پشاو رسے بھاری مقدار میں منشیات لارہی تھیں ۔جب ان کی کار کوٹ سرور انٹرچینج سے نیچے اتری تو وہاں پر سکھیکی پولیس کی جانب سے لگائے گئے ناکہ پر ان کو چیک کیا گیا تو کار سے 8 کلو سے زائد چرس برآمد وئی جس پر پولیس نے دونوں لڑکیوں کو گرفتار کرکے کار بھی تحویل میں لےلی، اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔