بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں


راجن پور۔ ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان مزاری میں عربی ٹبہ کے قریب کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشتگردوں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس کے 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہو گئے ۔ ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایاکہ دہشت گردوں کی علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس اہلکار ان کی تلاش میں جا رہے تھے کہ راستے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی ثقلین اور ہیڈ کانسٹیبل علمدار شاہ کے علاوہ ثاقب، زاہد اور نواز شبانی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہید ہونیوالوں کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ ملزمان ریلوے ٹریک پر بارودی مواد رکھنے کے علاوہ دہشتگردی کے دیگر واقعات میں ملوث ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! بھارت کے ہوش اڑ گئے، خود آرمی چیف نے ایف 16 طیارے میں اڑان بھر لی
بریکنگ نیوز ماڈل ٹاؤن لاہور میں دھماکہ جانی نقصان کی اطلاعات
بھارتی فوج کی رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے2جوان زخمی
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں

سپورٹس
قومی کرکٹ کیلئے شاندار خبر کونسی بڑی ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچ رہی ہے؟ اعلان ہو گیا
نعیم الحق کے بعد اہم ترین حکومتی عہدیدارقومی ٹیم کی کارکردگی پھٹ پڑی، کیا کچھ کہہ دیا؟ جانیے
ایک یا دو ٹیسٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر رائے قائم کرنا درست نہیں، وقار یونس
آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست، پاکستان کرکٹ بورڈ کا حیران کن ردعمل، عوام کو صبر کی تلقین کردی
ڈین جونز کو پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بوجھ لگنے لگے کھلاڑیوں کو کیسے رکھا جاتا ہے ،سابق پی ایس ایل کوچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
پی ایس ایل کے حوالے سے سب سے بڑی خبر، شعیب ملک کی ملتان سلطانز کی ٹیم سے چھٹی، اب کس ٹیم کا حصہ بنیں گے

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy