Saturday July 19, 2025

عمران خان کو جوتا مارنے والے شخص محمد رمضان کا ایک اور بیان سامنے آ گیا

فیصل آباد گذشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر بھی جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی جسے پی ٹی آئی کارکنان نے ناکام بنا دیا۔ عمران خان پر جوتا پھینکنے والے ملزم محمد رمضان کا ایک اور بیان سامنے آیا ہے جس میں ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کو جوتا مارنے کے لیے

پیسے نہیں لیے، میں اپنی اس حرکت پر معذرت کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں ملزم نے کہا تھا کہ نواز شریف پر کسی نے جس وقت جوتا پھینکا اس وقت میں اپنی دکان میں تھا ۔مجھے رانا ثنا ء اللہ کے داماد کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ عمران خان آج ملت چوک آ رہا ہے اور اس سے بدلہ لینا ہے۔جس کے بعد میں ملت چوک تو آ گیا لیکن مجھ سے یہ حرکت نہ ہو سکی۔