پاکستان کے اہم شہرمیں دہشتگردوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ،فائرنگ سے2 اہلکار شہید اور3 شہری زخمی،مزید نفری طلب کرلی گئی


ڈی آئی خان(آن لائن) کلاچی باچا آباد کے قریب دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا، حملے میں 2 اہلکار شہید اور 3 شہری زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی باچا آباد کے قریب دہشتگردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور 3 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے واقعہ پر پہنچ گئیں، فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ کا عمل سخت کردیا ہے۔ میتوں اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا

ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ نے بھی سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر دہشتگرد حملہ ہوسکتا ہے۔دہشتگرد حملے کیلئے بارود سے بھری گاڑی استعمال ہوسکتی ہے۔ فضل الرحمان کی سکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ وزارت داخلہ نے پنجاب، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد کے ہوم سیکرٹریز اورآئی جیز کو بھی آگاہ کردیا تھا۔ واضح رہے ڈیرہ اسماعیل خان بھی جمیعت علماء اسلام (ف) کا سیاسی گڑھ ہے۔ جہاں مولانا فضل الرحمان کی جماعت کی بیحد مقبولیت ہے۔لیکن اس کے باوجود مولانا فضل الرحمان الیکشن میں اپنی پکی نشستیں گنوا بیٹھے۔ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کیا اور بالاآخر دوسری جماعتوں کو بھی حکومت کے خلاف ایک پلیٹ فورم پر اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں اپوزیشن کی نو اپوزیشن جماعتوں نے رہبر کمیٹی تشکیل دی اور رہبر کمیٹی کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں آزادی مارچ کیا گیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں
تشویش ناک بریکنگ نیوز! دہشت گردوں کا سیکورٹی فورس پر حملہ، شہادتیں
پاکستان کے اہم شہرمیں دہشتگردوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ،فائرنگ سے2 اہلکار شہید اور3 شہری زخمی،مزید نفری طلب کرلی گئی
دہشتگردوں نے وار کر دیا۔۔۔!!! یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، شہادتوں کی اطلاعات

سپورٹس
پی ایس ایل 5میں ڈیل سٹین کی انٹری۔۔۔ سب کے پسندیدہ باؤلرکس ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں؟ جانئے
سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان : بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔۔۔ سن کر ہی پاکستانی شائقین کرکٹ کا دل خوش ہو جائے گا
قومی ٹیم میں شمولیت کی بڑی رکاوٹ بھی ختم , عدالت نے بلے باز شرجیل خان کے حق میں بڑا فیصلہ سُنادیا
”محمد عامر شروع میں اور وہاب ریاض آخر میں۔۔۔“ مصباح نے ایسا کیوں کہا؟ کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر آگئی
شعیب اختر کو بھول جائیں۔۔۔!!! سالوں بعد پاکستان کو ’ فاسٹ باؤلر ‘مل گیا ، 19 سالہ باؤلر نے ہر طرف دھوم مچا دی
بابری مسجد کیس کا متنازعہ فیصلہ،مسلم بھارتی کرکٹرز نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy