بریکنگ نیوز:مسافر ٹرین کو آگ لگ گئی ۔۔بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ


رحیم یار خان (ویب ڈیسک) رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سیلنڈر پھٹنے سے مسافر ٹرین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ریلوے زرائع کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس گیس سیلنڈرپھٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی جس سے 13 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ افسر ریسکیو 1122 نے 13 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ افسر ریسکیو 1122 نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور اور بہاول پور کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔حادثہ میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق چنی گوٹھ کے قریب تیز گام ٹرین کی بوگی نمبر 3:4:5 کو آگ لگی۔ پاکستان ریلوے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔تینوں بوگیاں کراچی سے بک کی گئی تھیں جن میں رائے ونڈ اجتماع میں آنے والے مسافر سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے بوگی نمبر تین ناشتہ بنانے کے دوران گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دو بوگیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ٹرین میں آتشزدگی کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بلاک کر دیے گئے ہیں جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔ ذکریا ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو خان پور اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے

لئے تمام انسانی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور شیخ زید اسپتال سے ڈاکٹرز ٹی ایچ کیو لیاقت پور طلب کئے گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔سی ای او ریلوے اعجاز احمد نے بتایا کہ مسافر ٹرین میں سلینڈر دھماکے سے تین بوگیوں کو آگ لگی جس میں دو اکنامی اور ایک بزنس کلاس بوگی شامل ہے۔ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ حادثے سے کوئی ٹریک متاثر نہیں ہوا،ٹرینیں شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں
تشویش ناک بریکنگ نیوز! دہشت گردوں کا سیکورٹی فورس پر حملہ، شہادتیں
پاکستان کے اہم شہرمیں دہشتگردوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ،فائرنگ سے2 اہلکار شہید اور3 شہری زخمی،مزید نفری طلب کرلی گئی
دہشتگردوں نے وار کر دیا۔۔۔!!! یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، شہادتوں کی اطلاعات

سپورٹس
پی ایس ایل 5میں ڈیل سٹین کی انٹری۔۔۔ سب کے پسندیدہ باؤلرکس ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں؟ جانئے
سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان : بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔۔۔ سن کر ہی پاکستانی شائقین کرکٹ کا دل خوش ہو جائے گا
قومی ٹیم میں شمولیت کی بڑی رکاوٹ بھی ختم , عدالت نے بلے باز شرجیل خان کے حق میں بڑا فیصلہ سُنادیا
”محمد عامر شروع میں اور وہاب ریاض آخر میں۔۔۔“ مصباح نے ایسا کیوں کہا؟ کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر آگئی
شعیب اختر کو بھول جائیں۔۔۔!!! سالوں بعد پاکستان کو ’ فاسٹ باؤلر ‘مل گیا ، 19 سالہ باؤلر نے ہر طرف دھوم مچا دی
بابری مسجد کیس کا متنازعہ فیصلہ،مسلم بھارتی کرکٹرز نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy