جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرحملہ کردیا، بلااشتعال فائرنگ،دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ،متعددزخمی


راولاکوٹ(این این آئی)جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے آزادکشمیر کے علاقے راولاکوٹ کی نیزہ پیر سیکٹر پر گولہ باری اور بلااشتعال فائرنگ کی۔ ایس پی کہوٹہ کے مطابق بھارتی فائرنگ سے دو بچوں سمیت تین افراد شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے۔پولیس افسر کے مطابق بھارتی فوج کا فائر کردہ گولہ گھر پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوئے جن

کی شناخت غلام محمد، 10 سالہ حیدر اور گیارہ سالہ مریم کے ناموں سے ہوئی۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے آمنہ بی بی، سفینہ بی بی اور نصیب جان زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اْن کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پربسنے والوں کی قربانیاں غیرمعمولی ہیں، ہم تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکی انتظامیہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں



تازہ ترین خبریں
یا اللہ خیر۔۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید
بلوچستان میں خون کی ندیاں بہانے والی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا صوبہ پنجاب میں حملہ، شہادتیں
تشویش ناک بریکنگ نیوز! دہشت گردوں کا سیکورٹی فورس پر حملہ، شہادتیں
پاکستان کے اہم شہرمیں دہشتگردوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ،فائرنگ سے2 اہلکار شہید اور3 شہری زخمی،مزید نفری طلب کرلی گئی
دہشتگردوں نے وار کر دیا۔۔۔!!! یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، شہادتوں کی اطلاعات

سپورٹس
پی ایس ایل 5میں ڈیل سٹین کی انٹری۔۔۔ سب کے پسندیدہ باؤلرکس ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں؟ جانئے
سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان : بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔۔۔ سن کر ہی پاکستانی شائقین کرکٹ کا دل خوش ہو جائے گا
قومی ٹیم میں شمولیت کی بڑی رکاوٹ بھی ختم , عدالت نے بلے باز شرجیل خان کے حق میں بڑا فیصلہ سُنادیا
”محمد عامر شروع میں اور وہاب ریاض آخر میں۔۔۔“ مصباح نے ایسا کیوں کہا؟ کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر آگئی
شعیب اختر کو بھول جائیں۔۔۔!!! سالوں بعد پاکستان کو ’ فاسٹ باؤلر ‘مل گیا ، 19 سالہ باؤلر نے ہر طرف دھوم مچا دی
بابری مسجد کیس کا متنازعہ فیصلہ،مسلم بھارتی کرکٹرز نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چپ سادھ لی

Copyright © 2017 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy