میں ترکی کو تباہ وبرباد کرنے کیلئے تیار ہوں


واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی شمال مشرقی شام میں ترک حملے کے جواب میں موجودہ اور سابق ترک عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ 100 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے پر بات چیت بند کردیں گے اور

ترک اسٹیل کی درآمدات پر ڈیوٹی 50 فیصد تک بڑھا دیں گے۔ امریکا ان افراد پر سخت اضافی پابندیاں عائد کرے گا جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہوسکتے ہیں ، جنگ بندی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اور پناہ گزینوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک سکتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اگر ترکی کے رہنما اس خطرناک اور تباہ کن راستے سے چلنے سے باز نہیں آتے تو میں تٴْرکی کی معیشت تباہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے پناہ گزینوں کی زبردستی وطن واپسی ، یا شام میں امن ، سلامتی یا استحکام کو خطرے مین ڈالنے پربھی خبردار کیا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں مالی پابندیوں اور امریکا میں داخلے پرپابندی سمیت دیگر سنگین اقدامات کیے جائیں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ شام سے انخلا کرنے والی امریکی افواج کو دوبارہ ان علاقوں میں تعینات کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ داعش واپس نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی افواج جنوبی شام میں التنف اڈے پر موجود رہیں گی تاکہ داعش کی باقیات کی واپسی روکی جاسکے۔ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شمال مشرقی شام میں ترکی کے حملے سے خطے میں امن ، سلامتی

اور استحکام کو خطرہ ہے۔انہوں نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے طیب اردوآن پر واضح کیا کہ ترک آپریشن شمال مشرقی شام میں انسانی بحران کا باعث بنا ہے، اور ممکنہ جنگی جرائم کے لیے حالات پیدا کرسکتا ہے۔ انہوں نے انقرہ سے شمال مشرقی شام میں شہریوں اور دیگر اقلیتوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی شمال مشرقی شام پر حملے کے نتیجے میں ہونے والے انسانی بحران کے اثرات کو معمولی نہ سمجھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے اتحادی ممالک کی مدد سے شام میں داعش کو 100 فیصد شکست دینے کے لیے بہت محنت کی ہے اورہم اس محنت کورائے گاں نہیں جانیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ مخالفین کو کچلنے کی آڑ میں شہریوں کو اندھا دھند نشانہ بنانا ، انفراسٹرکچر تباہ کرنا ، اور نسلی یا مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ مہاجرین کی وطن واپسی لازمی طور پر رضاکارانہ اور وقار سے انجام دی جانی چاہیئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق
بلوچستان میں دھماکہ، پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے

سپورٹس
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب
اسے کہتے ہیں ہمدردی۔!!! ٹینس کی دنیا کی نامور کھلاڑی ’’ماریا شراپووا‘‘ نے اپنی سب سے قیمتی چیز پاکستان کیلئے قربان کردی
ڈبلیو ڈبلیو ای کا مشہور ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا
خوش آمدید۔!!! قومی کرکٹر وہاب ریاض کے ہاں خوشیوں کا سماں۔۔۔ مٹھائیاں تقسیم، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا
شاہد آفریدی کو ہمارے ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں انہیں اپنی اوقات میں رہنا چاہیے، اپنے ملک کی خاطر بندوق اٹھانے والا پہلا شخص ہوں گا، ہربھجن سنگھ شدید مشتعل
آئی پی ایل کروانے کی خاطر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی قربانی معروف آسٹریلوی کرکٹر نے بڑی پیش گوئی کردی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy