فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے صاحبزادہ نذیز سلطان نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ، تحریک انصاف میں جانے کی تیاریاں، ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن حلقہ این اے 90جھنگ سے ایم این اے صاحبزادہ نذیز سلطان نے سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ تحریک انصاف میں شامل
ہوجائیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھانجے سابق ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان کی حمایتکریں گے کیونکہ صاحبزادہ محبوب سلطان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ،متوقع ہے کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں یہاں سے صاحبزادہ محبوب سلطان کو ٹکٹ جاری کریگی،جبکہ اس حلقہ میں پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات متوقع امیدوار ہیں یادرہے کہ ایم این اے صاحبزادہ نذیز سلطان نے 2013میں یہاں سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی اور بعد میں وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے تھے،