لاہور(نیوزڈیسک): امام کعبہ 3 روزہ دورے پر لاہورپہنچ گئے۔جمیعت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میرسمیت سول ایوی ایشن حکام نے انکا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔انکا طیارہ کچھ دیر پہلے ہی لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کیا جہاں جمیعت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر سمیت اہم مذہبی رہنماوں نے
انکا استقبال کیا۔ امام کعبہ آج آرام کے بعد کل وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد کالا شاہ کاکو میں موجود جمیعت اہلحدیث کے مرکز میں منعقد ہونے والی دو روزہ اہلحدیث کانفرنس میں شریک ہوں گے اور وہیں جمعے کے روز نماز بھی پڑھائیں گے۔