لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی شرانگیزی، پاک فوج کا قیمتی جانی نقصان ہوگیا


راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول حاجی پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 33 سالہ حوالدار ناصر حسین شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید حوالدار ناصر حسین کا تعلق نارووال سے تھا۔ ناصر حسین 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔خیال رہے کہ اب سے دو روز قبل بھارتی فوج نے ایل اوسی کے پیرسیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں پوک فوج کے سپاہی غلام رسول شہید ہوگئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے پیر سیکٹر میں

بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی غلارسول جام شہادت نوش کرگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کی خاطرجام شہادت نوش کرنے والے سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔پاک فوج نے بھارتی فوج کیجانب سے بھی بلااشتعال کا فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔جب کہ دوسری جانب 29اگست کو کوٹلی آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پربھارتی فوج نے ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔ بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی فوج کی گولہ باری سے گاؤں ڈبسی باڑ کی رہائشی خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں۔خیال رہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔تاہم پاک فوج ایسی کاروائیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ
پاکستان آکر لگتا ہے کہ اپنے گھر آیاہوں , ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اہم خطاب
ترک صدر پاکستان پہنچ گئے ،ریڈ کارپٹ استقبال عمران خان خود گاڑی چلا کر طیب اردوان کو لیکر وزیر اعظم آفس پہنچے
عدالت نے حافظ سعید کو کتنے سال قید کی سزا سُنا دی؟ حکم جاری

سپورٹس
پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی قیمتیں کم کردی گئیں
دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلاڑیوں کی جرسی پر اردو میں نام درج کیے جائیں گے
واپسی کو یادگار بناؤں گا ,شرجیل خان نے پی ایس ایل 5میں اپنی بڑی خواہش بتادی
لاہور قلندرز نے مواقع نہ ملنے پر مایوس ہوکر کرکٹ چھوڑنے والے کو کپتان بنادیا
پاک فضائیہ کا ایک بار پھر بھارت کو سرپرائز, پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان عرفان نے بھارتی غرور خاک میں ملادیا
جب تک زندہ ہوں پاکستان واپس نہیں آؤنگا . کہنے والا کھلاڑی صرف 10سال بعد پاکستان آنے کو تیار ہوگیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy