Sunday July 20, 2025

سندھ سیکرٹریٹ سے شراب کی بوتلوں کی برآمدگی کا معاملہ

ہو سکتا ہے کہ پلانٹڈ خبر ہو، ثبوت کے بغیر کیسے مان لوں؟ نثار کھوڑو سندھ سیکرٹریٹ سے شراب کی بوتلوں کی برآمدگی کا معاملہ
کراچی سندھ سیکرٹریٹ سے شراب کی بوتلوں کی برآمدگی سے متعلق فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحر عباسی نے تحریک التوا جمع کروائی۔ اس پر اسمبلی میں بات کرتے ہوئے پیپلز

پارٹی کے رکن اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا کہ یہ خبر پلانٹڈ بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخباری تراشوں کو ثبوت کے طور پر نہیں مانا جاتا۔ یہ خبر پلانٹڈ بھی ہو سکتی ہے۔نہیں پتہ کسی نے چھپ کر بوتلیں گرا کر تصویر بنا لی ہو۔ثبوت کے بغیر کیسے مان لوں۔ یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کی عمارت میں آگ لگی تھی جس کےبعد شراب کی خالی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔