لاہورپاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان چئیرمین سینیٹ کے معمالے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد نہ کر کے چئیرمین سینیٹ کی سیٹ پاکستان مسلم لیگ ن کو اپنے ہاتھوں سے گفٹ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی شہزاد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک جملہ ہے اصولوں کی سیاست۔لیکن یہ دونوں ہی متضاد چیزیں ہیں۔ مشکل ہے کہ
اصو ل اور سیاست مل جائیں۔تو عمران خان کو بھی یہ فیصلہ کرنا ہو گا کے وہ اپنے اصولوں پر قائم رہیں گے یا سیاست کرنا چاہئیں گے۔کیونکہ سیاست کا مقصد طاقت کا حصول ہوتا ہے۔اور طاقت تب آتی ہے جب آپ حکومت میں آتے ہیں یا پھر چئیر مین سینیٹ بن جاتے ہیں۔ اگر عمران خان کسی کے ساتھ اتحاد کئے بغیر کسی سونامی کا انتظار کریں گے تو اس میں بہت وقت لگے گا۔ شہزاد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس دو راستے ہیں۔یا تو وہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے لیکن اگر وہ سینیٹ انتخابات میں کوئی رکاوٹ ڈالیں گے تو چئیرمین سینیٹ کی سیٹ وہ اپنے ہاتھوں سے مسلم لیگ ن کو گفٹ کریں گے۔شہزاد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چئیرمین سینیٹ کے معاملے میں آصف علی زرادری کے ساتھ اتحاد کرنا پڑے گا۔اور اگر عمران خان نے ایسا نہ کیا تو وہ اپنے ہاتھوں سے ساری پاور مسلم لیگ ن کے حوالے کر دیں گے۔اور اگر اب عمران خان پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کر لیتے ہیں تو یہ 2018کے الیکشن میں بھی ان کے کام آئے گا۔