Monday May 6, 2024

کچھ لوگ چاہتے ہیں چوہدری نثار پارٹی چھوڑ دیں

رانا ثناءاللہ اور پرویز رشید جیسے لوگوں کی پوری کوشش ہے کہ چوہدری نثار پارٹی چھوڑ دیں کچھ لوگ چاہتے ہیں چوہدری نثار پارٹی چھوڑ دیں معروف صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء اللہ اور پرویز رشید جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ چوہدری نثار پارٹی چھوڑ کر چلے جائیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عامر متین کا اپنے

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راجہ ظفر الحق کے بعد سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ایک ایسی شخصیت ہیں جو شروع سے ہی نواز شریف کے ساتھ ہیں اور اب چوہدری نثار کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے ۔ چوہدری نثار کو پارٹی کی میٹنگز میں نہیں بلایا جاتا اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کے انتخاب کے وقت بھی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چوہدری نثار کو نہیں بلایا گیا۔اور میرے خیال سے یہ چوہدری نثار کی بے عزتی ہے۔کیونکہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن چاہتی تو کوئی بہانہ بھی کر سکتی تھی کہ چوہدری نثار کو بلایا گیا تھا لیکن وہ طبیعت کی نا سازی کی وجہ سے میٹنگ میں شریک نہیں ہو سکے۔ لیکن ن لیگ کی طرف سے کسی نے بھی اس بات سے متعلق کوئی رائے نہ دی ۔عامر متین کا کہنا تھا کہ اب تو پارٹی میں ہر چیز کا سلسہ پرویز رشید سے شروع ہوتا ہے اور اب اس میں رانا ثنا ء اللہ بھی شامل ہو گئے ہیں۔اور اب ان کی کوشش ہے کہ چوہدری نثار پارٹی چھوڑ کر چلے جائیں۔لیکن چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑ رہے اور شاید وہ کبھی بھی پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے۔ لیکن چوہدری نثار کے ساتھ جو برتاؤ کیا جا رہا ہے وہ ان کی بے عزتی کے برابر ہے۔

FOLLOW US