Sunday May 5, 2024

ن لیگ سینیٹ میں عددی اکثریت حاصل کرنے کے لیے کوشاں

چئیرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے پرویر رشید اور مشاہد حسین کا نام زیر غور ن لیگ سینیٹ میں عددی اکثریت حاصل کرنے کے لیے کوشاں اسلام آباد مسلم لیگ ن سینیٹ میں عددی اکثریت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں مشاورت بھی جاری ہے۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق چئیرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے پرویز رشید اورمشاہد حسین کا

نام زیر غور ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور بیک ڈور ڈپلومیسی بھی جاری ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین بھی بیک ڈور رابطے ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ ظفرالحق بھی ن لیگ کی جانب سے اُمیدوار نامزد کیے جا سکتے ہیں۔ جبکہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے اُمیدوار رضا ربانی کی بھی حمایت کی ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان کو بھی اُمیدوار نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم تاحال چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے عہدوں کے لیے کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا۔

FOLLOW US