Monday May 6, 2024

پیپلزپارٹی کامشترکہ چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کےانتخاب کیلئےپی ٹی آئی سےرابطہ

پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کوڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ دینےکی پیشکش،چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کیلئےاشتراک نہ کیا گیا تومسلم لیگ ن کو فائدہ ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کاعمران خان کوپیغام پیپلزپارٹی کامشترکہ چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کےانتخاب کیلئےپی ٹی آئی .. پیپلزپارٹی نے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اشتراک کیلئے پی ٹی آئی

سےرابطے شروع کردیے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ دینے کی پیشکش بھی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے چیئرمین اور دپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے رابطے بڑھا دیے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ دینے کی آفر بھی کردی ہے۔ بلاول بھٹو نے عمران خان کوپیغام پہنچایا ہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کیلئے اشتراک نہ کیا تون لیگ کو فائدہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کے رابطہ کاروں نے پیپلز پارٹی کی پیشکش اعلیٰ قیادت تک پہنچانے پراتفاق کیا ہے۔ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پیشکش پر پی ٹی آئی کے مثبت جواب کی توقع ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو قائل کرنے کی کوششوں کا وعدہ کیا ہے۔

FOLLOW US