Sunday May 5, 2024

چائے میں بسکٹ کا زمانہ ہوا پُرانا، عمران خان نے پیزا کافی کا ٹرینڈ متعارف کروادیا

اسلام آباد چائے اور کافی کے ساتھ بسکٹ کھاتے تو ہم نے بہت لوگوں کو دیکھا ہے۔ کچھ لوگ چائے اور کافی میں ڈبو ڈبو کر بسکٹ بھی کھاتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی ایک ویڈیو نے نیا ٹرینڈ متعارف کروا دیا۔اس ویڈیو میں عمران خان کو کافی پیتے اور بظاہر پیزا کافی میں ڈبو کر کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔سوشل میڈیا صارفین

نے عمران خان کی وائرل ہوتی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے اور کہا کہ چائے کافی کے ساتھ بسکٹ کھانا تو سنا تھا لیکن عمران خان نے تو پیزا ہی کافی میں ڈبو ڈالا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی عمران خان کی اس ویڈیو پر ایک صارف نے مزاح میں کہا کہ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے سوچنا پڑے گا کہ میں عمران خان کو مزید سپورٹ کروں یا نہیں۔کچھ صارفین کے مطابق یہ ویڈیو کراچی میں ایک کافی شاپ Dunkin Donuts پر بنائی گئی اور اس کافی شاپ میں پیزا نہیں بلکہ ڈونٹ ہوتے ہیں، لہٰذا عمران خان کافی میں پیزا ڈبو کر نہیں بلکہ ڈونٹ ڈبو کر کھا رہے ہیں۔ خیر اب یہ تو عمران خان ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے کیا کھایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

FOLLOW US