اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور اب تک کے نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کے حمایت یافتہ 11 امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ اب تک سندھ سے پیپلز پارٹی نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ابتدائی نتائج کے مطابق مشاہد حسین سید آزاد حیثیت میں وفاق
سے ، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ، آصف کرمانی اور وزیراعظم کی بہن سعدیہ عباسی آزاد حیثیت میں پنجاب سے سینٹر منتخب ہوگئی ہیں۔ مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔ ادھر پنجاب سے بھی غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس کے مطابق پنجاب سے خو اتین کی دونوں نشستوں پرن لیگ کی حمایت یافتہ امیدوا ر سعدیہ عباسی اور نزہت صادق آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئی ہیں ۔پنجاب سے ٹیکنو کریٹ کی دونوں نشستوں پر بھی ن لیگ کے حمایت یافتہ امید وار کامیاب ہوئے جن میں حافظ عبد الکریم اور اسحاق ڈارشامل ہیں ۔پنجاب سے جنرل نشست پر ن لیگ کے حمایت یافتہ امید وار آصف کرمانی ،زبیر گل ،مصدق ملک ،مقبول احمد ،شاہین خالد بٹ ،مقبول احمد اور ہارون خان بھی کامیاب ہو گئے ۔پنجاب سے اقلیتی نشست پر ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امید وار کامران مائیکل کامیاب ہوئے ۔سینیٹ الیکشن صوبہ سندھ سے پیپلز پارٹی سے کے 7 سینیٹرز کامیاب ہو گئے ہیں ۔ سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی ، مولا بخش چانڈیو ، امام دین شوقین ، مصطفیٰ نواز کھوکھر جنرل نشست پر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ
خواتین کی مخصوص نشست کرشنا کوہلی ، اقلیت کی نشست پر نور لعل دین ، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے سکندر میندھرو کامیاب ہو گئے ہیں ۔سینیٹ الیکشن کے لیے بلوچستان اسمبلی سے آزاد امیدوار آگے آگے ہیں ۔بلوچستان اسمبلی سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار احمد خان ، انوار الحق کاکڑ ، صادق سنجرانی ، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے یوسف کاکڑ ،نیشنل پارٹی کے محمد اکرام ،جمعیت علماءاسلام کے مولانا فیض محمد کامیابی قرار پا گئے ہیں ۔