Wednesday December 4, 2024

مسلم لیگ (ن) کے ارکان کو نامعلوم کالز آنے کا انکشاف،کس قسم کی ہدایات دی جاتی رہیں؟اب نامعلوم کالز کا سلسلہ نہیں چلے گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کیارکان نے نامعلوم کالز کے ذریعے مخصوص ہدایات ملنے کا انکشاف ہواہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کے رکن رمیش کمار نے انکشاف کیاکہ بعض نامعلوم کالر مخصوص ہدایات جاری کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق رمیش کمار نے بتایا کہ ماضی میں پارٹی صدر کے انتخاب کے دوران بھی ایسی کالز آئیں اور سینیٹ الیکشن میں بھی اس قسم کی کالز آسکتی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ نامعلوم کالز کے تذکرے پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب

کوئی نامعلوم کال کرے تو مجھے بتائیں، میری اعلیٰ سطح پر اس حوالے سے بات ہوئی ہے، اب اگر کوئی نامعلوم کال کریگا تو اسے بھگتنا پڑے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں اب نامعلوم کالز کا سلسلہ نہیں چلے گا اور اس سلسلے کو اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران جب مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو کا بطور امیدوار تعارف کرایا گیا تو (ن) لیگ کے رکن حامد حمید نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سے حلف لیاجائے کہ یہ نوازشریف کومشکل میں نہیں چھوڑیں گے، نوازشریف پارٹی صدر ہوں یانہ ہوں، یہ حلف دیں کہ ان کے ساتھ رہیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ حامد حمید کے بیان پر (ن) لیگ کے ارکان نے تو خوشی کا اظہار کیا لیکن مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو اس مطالبے پر حیران رہ گئے۔

FOLLOW US