Saturday December 21, 2024

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نوازشریف اور مریم نوازنے بلیو ایریا میں واقع بیکری سے کتنے ہزار کے جوس اور سموسے خریدے؟ رقم اتنی زیادہ کہ لوگ سوچ میں پڑ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی اسلام آباد بلیو ایریا میں واقع بیکری آمد، خریداری کے دوران لوگوں میں گھل مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی اسلام آباد بلیو ایریا میں واقع بیکری میں اچانک آمد نے سب کو حیران کر دیا۔ نواز شریف اور مریم نواز چیزوں کی خریداری کے دوران لوگوں میں گھل مل گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقنواز شریف اور مریم نواز کو اپنےدرمیان دیکھ کر لوگ حیران ہونے کےساتھ خوش ہو گئےاور ایک مقبول لیڈر کے اس عوامی انداز

کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ بیکری میں نواز شریف کو دیکھ کر ایک شہری ان کے پاس آگیا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کو سی پیک کی سزا دی جا رہی ہے کیونکہ سی پیک امریکہ کی آنکھ میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے۔ ایک دوسرا شہری بھی جو بیکری میں خریداری کیلئے آیا تھا اس کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اس سے پہلے بھی موٹر وے بنانے کی وجہ سے سزا دی گئی۔نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف اور مریم نواز نے اس موقع پر 18 ہزار روپے کے جوس اور سموسے خریدے ۔

FOLLOW US