Monday December 30, 2024

مسلم لیگ (ن) میں سیاسی بھونچال ، 4 رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ،مزید پانچ ایم این ایز بھی شمولیت کیلئے تیار،نام سامنے آگئے

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) میں سیاسی بھونچال عروج پر پہنچ گیا‘ 3 دن میں 4 رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل جبکہ آئندہ چند روز میں مزید پانچ ایم این ایز رضا حیات ‘ خسرو بختیار ‘ رانا قاسم ‘ طاہر بشیر اور رانا عمر نذیر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ عام انتخابات سے قبل (ن) لیگ کا بریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔ تین دن میں 4 لیگی ارکان قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ مزیدپانچ ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی سے

رابطہ کیا جو آئندہ چند روز میں بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے ن لیگ کو خیر آبا کہیں گے اور تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت اختیار کریں گے۔ (ن) لیگ کو خیر آباد کہنے والوں میں رضا حیات ‘ خسرو بختیار‘ رانا قاسم ‘ طاہر بشیر اور رانا عمر نذیر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں طارق محمود اپنے ساتھیوں سمیت اور نثار جٹ بھی پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔

FOLLOW US