Saturday July 27, 2024

یورپ پر قہر نازل ہونے لگا ، ایسی آفت ٹوٹ پڑی کہ کئی درجن ہلاکتیں، ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) بر اعظم یورپ میں رواں موسم سرما کے اختتام پر جاتی سردی نہ صرف وا پس آگئی ہے بلکہ قہر بن کر گرنے لگی ہے۔یورپ میں شدید سردی سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے،سلووینیا میں پارہ منفی 27 ڈگری تک گر گیا، گزشتہ ہفتے سے اب تک مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 46 ہوگئی،پورے برطانیہ میں وفقے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 15 سال کا رکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔برفباری کے باعث 1600سے زائد سکول بند، ٹریفک اور ٹرین سروس متاثر ہے

۔ہیتھرو ایئرپورٹ سے ساڑھے 300 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں، مانچسٹر ایئرپورٹ کے دونوں رن وے بھی بند ہیں۔خراب موسم اور برف باری کے باعث سکاٹ لینڈ کے وسطی علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US