Saturday July 27, 2024

روسی صدر کے اہل خانہ اور ملکی انٹیلی جنسی کس شرمناک کام میں ملوث رہی،،ایک یورپی ملک کے اخبار نے بھیانک راز سے پردہ ہٹا ڈالا

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے اہل خانہ اور روسی خفیہ ادارے پر رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ڈنمارک کے بیرلِنگس کے نامی اخبار کے مطابق ان افراد نے ایسٹونیا میں دانس کے بینک کی شاخ کے ذریعے یہ منی لانڈرنگ کی۔دانسکے ڈنمارک کا سب سے بڑا بینک ہے۔ اخبار کے مطابق اس بینک نے 2013 میں بیس روسی صارفین کے اکاونٹ بھی بند کر دئیے

تھے۔اخبار نے دعوی کیا ہے کہ بینک انتظامیہ کو ایسٹونیا میں ہونے والی مالیاتی بے قاعدگیوں کا علم تھا۔دانسکے بینک کی جانب سے تاحال اس بارے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

FOLLOW US