Sunday December 22, 2024

این اے 154میں تحریک انصاف کی شکست پر شیخ رشید نے لودھراں کے عوام پر کیا الزام عائد کر ڈالا؟؟حیران کن خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو دیکھ کر انہیں بہت بڑا دھجکا لگا ہے اگر لوگ چور پسند ہیں تو ہم کیا کریں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لودھراں میں تحریک انصاف نے کوشش بہت کی، مگر پھر بھی

کچھ چیزوں میں ایسی کمی تھی جس کی وجہ سے کامیابی نہ مل سکی۔انہوں نے کہا کہ ‘میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ لودھراں کے تنائج نے مجھے بہت مایوس کیا اور اگر اتنی جدوجہد کے بعد لوگوں کو چور پسند ہیں اور ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ عوام کا اپنا فیصلہ ہے’۔اس سوال پر کہ لودھراں کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد خود آپ کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو کوئی نئی حکمتِ عملی دی گئی ہے تاکہ عام انتخابات میں کامیابی مل سکے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ اس ناکامی پر سوچنے کی ضرورت ہے اور دیکھنا ہوگا کہ کہاں کہاں غلطیاں ہوئی ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وہ چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں اس حوالے سے چند مشورے بھی دینا چاہتے ہیں اور ان سے ملاقات ہوگی تو اس پر ضرور بات کریں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘میری جماعت بہت چھوٹی سی ہے اور عمران خان ایک بڑی جماعت کے سربراہ ہیں اس لیے کچھ فیصلے تو وہ میری رائے سے کرسکتے ہیں، مگر بڑے فیصلوں میں انہیں اپنی پارٹی کی مشاورت کرنی پڑتی ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں اس بات کو بھی تسلیم کرتا ہوں لودھراں کا ضمنی انتخاب موجودہ سیاسی تناظر میں کافی اہمیت کا حامل تھا جبکہ جو نتیجہ آیا وہ اس سے کہیں زیادہ پریشان کن تھا’۔

FOLLOW US