پاکستان میں عظیم سانحہ پیش آگیا،،،،مشہور عالم دین کو گولیوں سے چھلنی کرکے شہید کر دیا گیا

   
   

نوشہرہ کینٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)نوشہرہ کے علاقے خسرے میں معمولی تکرار پر مسلح ملزم کی راستہ روک پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے عالم دین اور انکا بھائی جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین قاری معاز گل حقانی مدرسہ سے اپنے بھائی عالمزیب گل کے ہم راہ شاہ زور نمبری KN-9932سندھ پر نوشہرہ کی طرف جارہے تھے کہ

موٹرسائیکل پر سوار چچازاد بھائی ملزم نوید گل نے گاڑی کا راستہ بیچ چوک میں گن پوائنٹ پر روکا اور کلاشنکوف سے اندھادھند فائرنگ کردی ۔فائرنگ سے عالمزیب گل موقعہ پرجاںبحق جبکہ عالم دین قاری معاز گل حقانی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گی۔ سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے۔مقامی لوگوں اور ورثا ء نے شدید زخمی ممتاز عالم دین قاری معاز گل حقانی کو شدید تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال مانکی شریف منتقل کیا مگر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اور عملے نے ابتدائی طبی امداد نہ دی لوگوں نے التجا کی کہ مولانا شدید زخمی ہیں ایمبولینس دی جائیں مگر ڈرائیور نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے عملے نے انکار کردیا۔ممتاز عالم دین قاری معاز گل حقانی کا خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے مولانا معاز گل حقانی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول ہسپتال مانکی شریف کے

گیٹ سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کرنے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔عوام ہسپتال کے عملے کے خلاف شدید مشتعل ہوگئے اور نوشہرہ میں شدید احتجاجی مظاہرہ نعرہ بازی کی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ کے مردہ خانہ کے سامنے نعشوں کو گاوں منتقل کرنے کے دوران شدید احتجاج کیا گیا ،مظاہرین نے سول ہسپتال مانکی شریف میں ڈاکٹرز اور بروقت ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال نوشہرہ منتقل کرنے کے لیے ایمبولنس نہ دینے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ان کاکہنا ہے کہ وزیراعلی پرویز خٹک کا آبائی گائو ں ہونے کی وجہ سے سفارشی لوگ بھرتی ہیں ڈیوٹی کوئی بھی نہیں کرتا ع ،اس کی تحقیقات کی جائیں ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد نوشہرہ تھانہ اضاخیل میں مقتولین ممتاز عالم دین قاری معاز گل حقانی اور عالمزیب پسران بہار گل کے قتل کا مقدمہ ملزم نوید ولد حیدر گل کیخلاف درج کرلیا گیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔د ریں اثناء ناظم اعلیٰ نوشہرہ لیاقت خٹک نے ممتاز عالم دین قاری معاز گل حقانی اور ان کے بھائی عالمزیب گل کی ھلاکت پر افسوس اور سول ہسپتال مانکی شریف میں ابتدائی طبعی امداد نہ دینے اور ایمبولینس نہ دینے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔تھانہ آضاخیل کے مطابق شاہ زور نمبری KN-9932سندھ کو تحویل میں لے لیا ہے۔ملزم کی گرفتار جلد عمل میں لائی جائیں گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
موجودہ ملکی حالات میں الیکشنز کیلئے فنڈز نہیں دے سکتے، وفاقی کابینہ
پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے30اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے
اگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو سپریم کورٹ مداخلت کریگی: چیف جسٹس
مجھے آج یا کل مرتضی بھٹو کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے، عمران خان کا تہلکہ خیز دعوی
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے صدیق جان کو بری کر دیا صدیق جان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ کا پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت مل گئی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
تقریباً پورا ملک خوفناک 7.7 شدت کے زلزلے سے لرز گیا
لاہوراور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکےشدت 6.8 ریکارڈ کی گئی


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
ایک آدمی کی3 شادیاں، 18بچےاورآگے سے بچوں کے بھی بچے، مردم شماری والے چکرا گئے
یہ تو بوڑھی ہیں ۔۔ 37 سالہ شخص نے 70سالہ بزرگ خاتون سے شادی کیوں کی جو دلہن دلہا وائرل ہوگئے؟ دلچسپ کہانی
عالمی تاریخ کے 10 مہلک ترین زلزلے، کب کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟
کوئٹہ کے شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش،ایک اورشادی کی خواہش،زوجہ کی تلاش جاری
زیادہ بال کس چیز کی نشانی؟ سائنس نے جسم پرگھنے بال والوں کو خوشخبری دے دی
سسرال سے پسند کا لہنگا نہ آنے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

سپورٹس
آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے میچ میں شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی
بھارتی ٹیم کے نہ آنے پر ایونٹ کی اہمیت کم ہونے کا خدشہ ایشیاکپ پی سی بی کیلیے گلے کی ہڈی بن گیا
شاہین کی اہلیہ انشا کے بیگ کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں
بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کرکٹر بن جائیں گے
داماد کے بعد سسر نے بھی ٹرافی اپنے نام کرلی، شاہد آفریدی لیجنڈز کرکٹ لیگ اپنے نام کرلی
عمران خان محفوظ نہیں تو ہم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان کیوں جائیں، ہربھجن سنگھ

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy